قربانی کےپیسوں کی ادائیگی قسطوں میں کرنےکاحکم

سوال: باجی قربانی کے لئے پیسوں کی ادائیگی کیا قسطوں میں کر سکتے ہیں جیسے تھوڑے ابھی قربانی سے پہلے دیئے تھوڑے قربانی کے بعد اگلے مہینے دیے جائیں۔

الجواب حامدا و مصلیا۔

اگر کوئی صاحبِ نصاب نہیں تو قرض لے کر اپنے آپ پر اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، کیونکہ جو صاحبِ نصاب نہیں شریعت نے اُس پر قربانی کو لازم ہی نہیں کیا۔ ہاں! اگر کوئی صاحبِ نصاب ہے لیکن فی الحال جانور کی خریداری کے لیے اُس کے پاس رقم موجود نہیں تو وہ کسی سے ادھار لے کر یا خود بیچنے والے سے ادھار پر جانور خرید سکتا ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔ اس طرح قسطوں پر بھی خرید سکتے ہیں بشرطیکہ ایک متعیّنہ رقم میں جانور کو خرید لیا جائے اور بعد میں ماہانہ یا جو بھی طے ہو اُس کے مطابق قسطوں کی ادائی کی جاتی رہے ۔

(مستفاد: آپ کے مسائل اور ان کا حل :4/220)

اپنا تبصرہ بھیجیں