سوال: اگر کوئی RJ ریڈیو پر SONG PLAY کرتا ہے تمام Listens کا گناہ کس پر ہے اس طرح آدمی گانے کی فرمائش کرتا ہے تمام سننے والے کا گناہ کس پر ہوگا ؟
جواب : گانے سننا سخت گناہ اور حرام ہے گناہ کے کام میں شرکت کرنے والے سبھی گناہ گار ہیں درجات کا فرق ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ۔
آپ ﷺ کا ارشاد ہے : اور لوگوں میں سے بعض وہ ہیں جو ایسی باتوں کو اختیار کرتے ہیں جس سے وہ بغیر سمجھ کے اللہ کی راہ سے لوگوں کو گمراہ کردیں ۔
آپ ﷺ کا ارشاد ہے : لیکونن من امتی اقوام یستحلون البحر والحریر والخمر والمغارف ”
میری امت میں ایسی قوم ہوگی جو ریشم شراب اور گانے بجانے کو حلال کریگی ۔ ( صحیح بخاری : کتاب الاشربہ )