روپیہ پیسہ کا راج

(١٧) عَنْ مِقْدَامِ بْنِ مَعْدِیْکَرِبَw عَنِ النَّبِیِّؐ قَالَ لَیَأْتِیَنَّ عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ لَا یَنْفَعُ فِیْہِ اِلَّا الدِّیْنَارُ وَالدَّرَاھِمُ۔(مسند احمد،مشکوٰۃ ج١،ص٢٤١)
ترجمہ: حضرت مقدام ابن معدیکرب رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا: لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس میں درہم و دینار کے علاوہ اور کوئی شے  فائدہ نہیں دے گی۔
فائدہ : سبحان اللہ ! آج کوئی کام روپے پیسے کے بغیر ہونا مشکل ہے۔ نہ قانون کا لحاظ ہے نہ شرافت و مروت کا البتہ اگر پیسے کا لالچ دیا جائے تو مشکل سے مشکل تر کام بھی آسان ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں