رکن یمانی سے طواف کی نیت

فتویٰ نمبر:820

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

ایک خاتون کو علم نہیں تھا اور اس نے رکن یمانی سے طواف کی نیت کی۔اب اس کو پتا چلا کہ حجر اسود کے پاس سے نیت کرنی ہے تو وہ کیا کرے؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

طواف کی ابتداء حجر اسود سے کرنا ضروری یےاگر اس خاتون نے طواف کی نیت حجر اسود سے نہیں کی تو مکہ مکرمہ میں قیام کےدوران دوبارہ طواف کرنا واجب ہے اور اگر وطن واپس آگئی ہے تو اس پر دم لازم آئے گا۔

”الابتداء من الحجر الاسود۔۔۔۔۔۔ولو ابتداء من غیر الحجر اعادہ مادام بمکة فلو رجع فعلیہ دم.“(غنیة المناسک،ص ١١٢،باب فی ماھیة الطواف،فصل فی واجبات الطواف)

”والبداءة بالطواف من الحجر الاسود علی الاشبہ لمواظبتہ علیہ الصلوة والسلام وقیل فرض وقیل سنة وتحتہ فی الشامیة ان الاصح انہ شرط….“(در مع الرد)

اور اسلامی ملک میں رہتے ہوئے لاعلمی معتبر نہیں۔

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم :بنت شاھد عفی عنھا

قمری تاریخ:٢١ذی الحجہ،١٤٣٩ھ

عیسوی تاریخ:٢ستمبر،٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں