سوال: ایک شخص کراچی سے میرپور خاص 8 دن کے لیے گیا تو کیا فرض نمازوں اور سنتوں کو پورا پڑھے گا ؟
فتویٰ نمبر:47
جواب : یہ شخص مسافر ہے ، چار فرضوں کی دو رکعت ادا کرے ۔ اور سنتوں میں تفصیل یہ ہے کہ اگر جلدی میں ہو تو چھوڑ سکتا ہے جلدی میں نہ ہو تو پوری پڑھنی بہتر ہے ۔
” فرض المسافر فی السنن ولجد منھم جو زوا للمسافر ترک السنن والمختار انہ لا یاتی بھا فی حال الخوف ویاتی بھا فی حال القرار والامن ھکذا “
( ھندیہ :1/139)