سجدہ میں دعائیہ آیات پڑھنا

فتویٰ نمبر:1032

سوال :نماز کے دوران سجدہ میں قرانی دعاے مانگ سکتے ہیں رہنمائی  کردے جزاک اللہ خیرا

نام: زید

رہائش : گلشن 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب حامدۃ ومصلیۃ و مسلمۃ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

نماز کے دوران سجدہ میں دعائیہ آیات پڑھ سکتے ہیں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سجدہ میں دعا پڑھنا ثابت ہے۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا کہتی ہے

ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا رکوع میں سجدہ میں کثرت سے پڑھا کرتے تھے: سبحانک اللھم ربنا وبحمدہ اللھم اغفرلی ” 

( صحیح بخاری : ١/ ٧٩٤)

” عن ابی ھریرہ رضی اللہ عنہ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال : اقرب ما یکون العبد من ربہ وھو ساجد فاکثروا الدعاء ” 

( صحیح مسلم : کتاب الصلاۃ، باب ما یقال فی الرکوع و السجود ، ١/ ٤٨٢)

“عن علی بن ابی طالب رفعہ انہ صلی اللہ علیہ وسلم نھی ان یقرا القرآن وھو راکع وقال اذا رکعتم فعظموا اللہ و اذا سجدتم فادعوا فقمن ان یستجاب لکم ” 

( مسند احمد : ١/ ٥٥)

” والحدیث دلیل علی مشروعیۃ الدعاء حال السجود بای دعاء کان من طلب خیر الدنیا و الاخرۃ والاستعاذۃ من شرھما “

(مرعاۃ المفاتیح : ٣/ ١٩٧ )

واللہ تعالی الموفق 

اہلیہ محمد ارسلان عفی عنھا

صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر ۔

١٠ مئی ٢٠١٨

٢٣ شعبان ١٤٣٩

اپنا تبصرہ بھیجیں