شادی کے موقع پر ابٹن لگانے کا حکم

فتویٰ نمبر:767

سوال:اپٹن لگانا شادی کے موقع پر کیسا ہے؟

جواب: مذکورہ اور اس جیسی غیراسلامی رسم و رواج جائز نہیں ہیں کیونکہ ان میں بہت سے مفسدات موجود ہیں چند ایک یہ ہیں:

نامحرم لڑکے لڑکیوں کا بے محابا اختلاط
ہلدی جو رزق کی اقسام میں سے ہے اسے ایک دوسرے پر پھینک کر رزق کی توہین کرنا
ہندووں کی نقالی / مشابہت
پیسے کا فضول ضیاع و اسراف
ناچ گانا
شرکت نہ کرنے والے رشتہ داروں کو طعنے دینا وغیرہ
لہذا جس رسم میں بھی مذکورہ خرابیاں یا ان میں سے کوئی یا اس کے علاوہ دیگر خلاف شرع امور پائے جائیں تو ان کا کرنا یا ان میں شرکت کرنا جائز نہیں ہے۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں