شق قمر کہاں سے ثابت ہے

فتویٰ نمبر:920

محترم جناب مفتیان کرام!

مفتی صاحب قرآن پاک کی کس صورت میں چاند کے ۲ ٹکڑے ہونے کا ذکر ہے؟ اگر حدیث میں ذکر ہے تو اسکا حوالہ دے دیجیے۔

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

ہجرت سے پہلے نبوت کے آٹھویں سال آپﷺمنی میں تشریف فرما تھے کفار کا مجمع تھا انہوں نے آپﷺ سے کوئی نشانی طلب کی آپ نے فرمایا: آسمان کی طرف دیکھو اچانک چاند پھٹ کردوٹکڑے ہوگیا ایک ٹکڑا ان میں سے مغرب اور دوسرا مشرق کی طرف چلا گیا،بیچ میں پہاڑ حائل تھا جب سب نے خوب اچھی طرح یہ معجزہ دیکھ لیا پھر چاند کے ٹکڑے مل گئے۔

قرآن نے شق قمر کو بطور معجزہ ذکر کیا ہے۔ کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہد میں اس معجزہ کا ظہور ہوا۔ اسی وجہ سے قرآن نے اس کو ماضی کے صیغہ کے ساتھ بیان کیا۔ بعض لوگ اس معجزہ کا انکار کر کے اس ماضی کے صیغہ کو مستقبل کے مضمون میں قرار دیتے ہیں۔

علاوہ نص قرآنی کے احادیث متعدده سے بھی یہ ثابت ہے کہ ”انشقاق قمر“ کا واقعہ عہد رسالت میں پیش آیا اور بہت سے جلیل القدر صحابہ جیسے عبد اللہ بن مسعود، جبیر بن مطعم، عبد اللہ بن عباس، انس بن مالک اور حذیفہ بن الیمان وغیرہم نے اس روایت کو بیان کیا ہے فلاسفہ قدیم کا یہ اعتقاد تھا کہ اجرام فلکی میں خرق و التیام محال ہے لہذا شق قمر بھی ناممکن ہے متکلمین نے ثابت کیا کہ اجرام فلکی میں خرق و التیام اور شکست وریخت ممکن ہے جبکہ ہیئت جدید میں تو زمین،سورج اور ستاروں کے آغاز آفرینش کی داستان ہی اس باب سے شروع ہوتی ہے لہذا اب یہ بحث بیکار اور بے سود ہے اب تو ہر روز نئے نئے ستاروں کے شکست وریخت اور تصادم کے حادثے سنے جا رہے ہیں۔ (سیرت النبی: حصّہ سوم، ٣١٠)

▪اقتربت الساعة وانشق القمر(القمر:١)

▪عن أنس رضي الله عنه أنه حدثهم أن أهل مكة سألوا رسول الله صلی الله عليه وسلم أن يريهم آية فاراهم انشقاق القمر(صحيح البخاري:باب سوال المشركين…ص،٥١٣)

▪وكذافى تفسير روح المعاني،من حديث ابن مسعود رضي الله عنه انشق القمر على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فرقتين فرقة على الجبل وفرقة دونه…. الخ سوره القمر الآیه ٢٨/١٠٥)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:٢٩محرم ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ:١٠اكتوبر٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں