اسموگ کےنقصانات اوربچاؤکاطریقہ

اسموگ کیاہے؟

یہ ایک فضائی آلودگی ہے،جوانسان کی دیکھنے کی صلاحیت کوکم کردیتی ہے ۔ماہرین کےمطابق موسم گرماجانےکےساتھ ہی جب دھندبنتی ہے تویہ فضامیں پہلےسےموجودآلودگی کےساتھ مل کراسموگ بنادیتی ہے ۔اس دھویں میں کاربن مونوآکسائیڈ،نائٹروجن آکسائیڈ،میتھین اورکاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہر یلےموادشامل ہوتے ہیں۔کیمیائی طورپراس میں صنعتی فضائے مادے ،گاڑیوں کادھواں ،کسی بھی چیزکےجلانےسےنکلنےوالادھواں مثلاً بھٹوں سےنکلنے والادھواں شامل ہوتاہے ۔اسموگ کی وجہ سے اورزون کی مقدارفضامیں خطرناک حدتک بڑھ جاتی ہے ۔

اسموگ کےخطرات اورنقصانات

اسموگ میں سانس لینےمیں دشواری  ہوسکتی  ہے خاص طورپر گہرےسانس لینا مشکل ہوسکتاہے ۔اگرآپ دمےکےمریض ہیں تواسموگ میں جاناآپ کےلیے خطرناک ہوسکتاہے ۔اسموگ سے سب سے زیادہ آنکھیں متاثر ہوتی ہیں، جس کی وجہ سےان میں جلن اورخارش کااحساس ہوتاہے ۔خاص طورپر  موٹرسائیکل سوار اورکھلےمقامات پرکام کرنے والےلوگ اس سے زیادہ متاثر ہوتےہیں۔ایسے لوگ  جنہیں پہلے سےسینے،پھیپھڑے یادل کی بیماری ہو،ان کےلیے اسموگ مزید بیماریوں کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے ۔

ہم اسموگ کوکیسے کم کرسکتےہیں ؟

اسموگ عموماًسب کےلیے ہی پریشانی کاباعث ہوتی ہے ۔ہرکوئی محض چندعادات اپناکراسموگ کےخاتمے میں اپناکردار اداکرسکتاہے ۔جیساکہ گیس سے چلنے  والےآلات  کےبجائے بجلی کےآلات استعمال کیےجائیں ،دھوئیں  والی گاڑی ٹھیک کرانا،وقتاً فوقتاًگاڑی کاتیل بدلنا اورٹائروںکی سطح متوازن رکھنا ۔مندرجہ بالااحتیاط دھواں کے اخراج میں کمی کاباعث بن سکتےہیں ۔

احتیاطی تدابیر

گھروں کی کھڑکیاں اوردروازےبندرکھیں ۔کھڑکیوں اوردروازوں کےکھلےحصوں پرگیلاکپڑایاتولیہ رکھیں۔گاڑی چلاتےہوئے گاڑی کی رفتاردھیمی رکھیں اورحدنگاہ  کم ہونے پرفوگ لائٹس کااستعمال کریں ۔بازاروں،گلیوں یاسڑکوں پرفالتوپھرنےسےگریزکریں ۔گھرکی صفائی جھاڑوکےبجائے گیلے کپڑے سےکریں ۔زیادہ ٹھنڈے مشروبات سےاجتناب کریں ۔گھروں کےباہرپانی کاچھڑکاؤ کرتےرہیں ۔تمام سڑکوں اورگلیوں میں صفائی کاخٰال رکھاجائے ۔تعمیراتی سائٹس پرگردوغبار کوکنٹرول کرنےکے لیے اقدامات کیےجائیں ۔جنریٹراورزیادہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کوٹھیک کروایاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں