سورہ فاتحہ کے اخیر میں آمین کہنے کا حکم

السلام علیکم ورحمة اللہ

سورہ فاتحہ کے آخر میں آمین کہنے سے شفا بن جاتی ہے یا نہ کہنے سے دعا بن جاتی ہے؟ نماز میں آمین کہنا درست ہے؟

جواب: وعلیکم السلام ورحمة اللہ!

آمین کے بارے میں درست بات یہ ہے کہ لفظِ”آمین“ایک دعا ہے، جس کے معنیٰ ہیں :اے اللہ! تو قبول فرمااور نماز میں سورہٴ فاتحہ کے بعد آمین کہنا بالاتفاق مسنون ہے ۔

چنانچہ بخاری شریف(۱/۱۰۷، باب جهر الامام بالتأمین) میں امام بخاری رحمہ اللہ حضرت عطاء کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں:

“الآمين دعاء” ،آمین ایک دعا ہے۔

مجمع البحار(۱/۱۰۵)میں ہے:

معناه: استجب لي

حاشية رد المحتار على الدر المختار(1 / 492):

(قوله:وأمن) هو سنة للحديث الآتي المتفق عليه، كما في شرح المنية وغيره.

فقط والله أعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں