سُورت الواقعه کی فضیلت 

١.. رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو بوڑھا کردیا 
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بكر رضي الله عنه نے عرض کیا کہ يا رسول الله آپ بوڑهے ہوگئے ہیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے سورۃ ھود ، اور الواقعۃ اور المرسلات اور عم یتساءلون اور اذا الشمس کورت نے بوڑھا کردیا ہے 
(رواه الترمذي وقال حسن غريب)

٢.. شام کے تلاوت 
حافظ ابن عساكر رحمه الله نے حضرت عبد الله بن مسعود رضی الله عنہ کی ترجمہ میں اپنی سند کے ساتهہ یہ روایت نقل کی ہے کہ : حضرت عبد الله بن مسعود رضی الله عنہ جب بیمار ہوئے جس میں آپ کی وفات ہوئی  ، تو اس بیماری میں حضرت عثمان بن عفان رضی الله عنہ نے آپ کی  عیادت کی اور فرمایا کہ آپ کو کیا شکایت ہے ؟ حضرت عبد الله بن مسعود رضی الله عنہ نے فرمایا اپنے گناہوں کی شکایت ہے ، حضرت عثمان بن عفان رضی الله عنہ نے عرض کیا کہ آپ کی خواہش کیا ہے ؟ حضرت عبد الله بن مسعود رضی الله عنہ نے فرمایا اپنے رب کی رحمت ، حضرت عثمان بن عفان رضی الله عنہ نے عرض کیا کہ آپ کے لیے  کسی طبیب ( ڈاکٹراورحکیم ) کو بلاؤں ؟ حضرت عبد الله بن مسعود رضی الله عنہ نے فرمایا کہ طبیب نے تو مجهے بیمار کردیا ہے ، حضرت عثمان بن عفان رضی الله عنہ نے عرض کیا کہ کچهہ مال ( وغیره) آپ کو دے دوں ؟ حضرت عبد الله بن مسعود رضی الله عنہ نے فرمایا کہ مال ( وغیره) کی مجهے کوئی  ضرورت نہیں ہے ، حضرت عثمان بن عفان رضی الله عنہ نے عرض کیا کہ آپ کے بعد آپ کی بیٹیوں کو کام آئے گا ؟ حضرت عبد الله بن مسعود رضی الله عنہ نے فرمایا کہ آپ کو میرے بیٹیوں کے بارے میں فقر ومحتاجی کا ڈر ہے ؟ میں نے اپنی بیٹیوں کو حکم دیا ہے کہ وه ہر رات سورة الواقعة پڑها کریں ، میں نے رسول الله صلى الله عليه وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص ہر رات سورة الواقعة پڑهے تو اس کبهی بهی فقر وفاقہ نہیں پہنچے گا
اس کے بعد حافظ ابن عساكر رحمه الله نے اس روایت کے راوی أبو ظبية سے نقل کیا کہ وه سورة الواقعة کا پڑهنا نہیں چهوڑتے تهے یعنی بلاناغہ اس کی تلاوت کرتے تهے
(وقال الحافظ ابن كثير رحمه الله فى تفسيره)

٣.. فجر میں سورة الواقعة
امام أحمد رحمه الله نے حضرت جابر بن سمرة رضی الله عنہ سے روایت نقل کی ہے وه فرماتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم اس طرح نمازیں پڑهتے تهے جس طرح آج تم پڑهتے ہو ، لیکن آپ صلى الله عليه وسلم ہَلکی نماز پڑهتے تهے آپ صلى الله عليه وسلم کی نماز تمہاری نماز سے زیاده ہَلکی ہوتی تهی ، اور آپ صلى الله عليه وسلم فجر کی نمازمیں سورة الواقعة اوراس جیسی سورتیں پڑهتے تهے
(تفسير ابن كثير ، تفسير سورة الواقعة ، فضل سورة الواقعة)

اپنا تبصرہ بھیجیں