سورۃ المائدہ میں تدفین نکاح ودیگر احکام کا ذکر

تدفین
تدفین کا طریقہ یہ ہے کہ زمین کو کھود کر مردہ اس کے اندر ڈالا جائے۔فَبَعَثَ اللَّهُ غُرَابًا يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ [المائدة: 31]
نکاح
1۔نکاح کا مقصد پاک دامنی کاحصول ہے۔{وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ وَلَا مُتَّخِذِي أَخْدَانٍ} [المائدة: 5]
2۔نکاح میں مہر دینا ضروری ہے۔)ایضا)
3۔ اہل کتاب عورتوں سے نکاح فی نفسہ جائز ہے۔)ایضا)
معاملات
1۔ہر قسم کے جائز معاہدے پورے کرنا چاہییں، چاہے وہ مالی معاملات سے متعلق ہوں یا نکاح یا عام معاشرت سے متعلق،بلکہ یہود ونصاری سے توریت انجیل میں جو معاہدے لیے گئے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں پورے کریں۔{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ} [المائدة: 1]
2۔ شراب پینا،اس کاکاروبار کرنااور اس کاکوئی بھی استعمال حرام ہے۔{ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ } [المائدة: 90]
3۔میسر یعنی جوا حرام ہے۔(ایضا)
4۔بت پرستی اور اس کے اسباب حرام ہیں۔(ایضا)
5۔گناہ کاسبب بننا بھی گناہ ہے اور نیکی کاسبب بننا بھی نیکی ہے۔لہذاوہ تمام کاروباری معاملات جن میں گناہ کی صراحت ہویاگناہ کی نیت ہو یاان کااستعمال گناہ ہی میں ہوتا ہو، ناجائز ہیں ۔ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ [المائدة: 2]

اپنا تبصرہ بھیجیں