تقسیم میراث

سوال:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! پچھلے ماہ میرے دادا جان انتقال فرما گئے تھے. ان کے ورثا میں 2 بیٹے، 6 بیٹیاں اور ایک بیوا ہیں . ان میں جائداد کی تقسیم کس طرح کی جائے گی؟

بنت ممتاز

فتویٰ نمبر:184

الجواب حامدةومصلية:

مذکورہ صورت میں مرحوم کے ترکے(یعنی ان کے تمام منقولی غیر منقولی اثاثوں) سے سب سے پہلے ان کی تجہیز وتکفین کے متوسط اخراجات نکالے جائیں ، اگر کسی نے اپنی طرف سے بطور احسان یہ اخراجات ادا کردیے ہوں تو مرحوم کے ترکے سے نکالنے کی ضرورت نہیں ۔اس کے بعد اگر مرحوم پر کوئی قرض ہو تو وہ ادا کیا​ جائے گا؛اس کے بعد اگر کوئی جائز مالی وصیت کی ہو غیر وارث کے لیے تو اسے تہائی سے پورا کیا جائےگا۔ان سب کی ادائی کے بعد جو مال بچے اس کے ۸۰ برابر حصے کرکے ۱۰ حصے بیوہ کو، ہربیٹی کو ۷ اور ہربیٹے کو ۱۴ حصے دے دیے جائیں۔ فی صد کے لحاظ سے بیوہ کا حصہ %12.5 ہر بیٹی کا حصہ %8.8 اور ہر بیٹے کا حصہ %17.5 ہے۔

(يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ ۚ فَإِنْ كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ ۖ وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ ۚ وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِنْ كَانَ لَهُ وَلَدٌ ۚ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلَدٌ وَوَرِثَهُ أَبَوَاهُ فَلِأُمِّهِ الثُّلُثُ ۚ فَإِنْ كَانَ لَهُ إِخْوَةٌ فَلِأُمِّهِ السُّدُسُ ۚ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِي بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ لَا تَدْرُونَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا ۚ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا۔

وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَإِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ ۚ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۚ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكُمْ وَلَدٌ ۚ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ ۚ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ وَإِنْ كَانَ رَجُلٌ يُورَثُ كَلَالَةً أَوِ امْرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ ۚ فَإِنْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْ ذَٰلِكَ فَهُمْ شُرَكَاءُ فِي الثُّلُثِ ۚ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصَىٰ بِهَا أَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَارٍّ ۚ وَصِيَّةً مِنَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ)

(سورة النساء:11,12)

واللہ خیر الوارثین 

اہلیہ مفتی فیصل احمد

صفہ آن لائن کورسز

۱۴ جمادی الثانی ۱۴۳۹ھ

۱فروری ۲۰۱۸

اپنا تبصرہ بھیجیں