اس سورت میں اللہ نے اپنے دوبڑے احسانات بیان فرمائے ہیں ،پہلا یہ کہ قریش بلا خوف وخطر گرمیوں میں شام کی طرف اور سردیوں میں یمن کی طرف تجارتی سفر کیا کرتے تھے ،اور یہ تجارتی سفر ان کا بہت بڑا ذریعۂ معاش تھے،دوسرا احسان یہ کہ انہیں بلد حرام میں امن اطمینان اور تحفظ کی نعمت حاصل تھی یہ دو نعمتیں ذکر فرماکر انہیں سمجھایاگیا ہے کہ خود فریبی خود پسندی اور قوم پرستی سے باز آجاؤ اور بیت اللہ کے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں نوازا ہے۔
(خلاصہ قرآن)
Load/Hide Comments