ترکوں سے وابستہ مذہبی تاریخ

یاجوج ماجوج دو ترک قبیلے ہیں ۔ یورپی زبانوں میں انہیں گاگ مےگاگ کہاجاتا ہے۔
یاجوج ماجوج کے بے شمار قبائل ہیں جن میں سے کچھ قبائل وقتا فوقتاً سدذوالقرنین کو پار کرکے مہذب دنیا کو تاراج کرتے رہے ہیں البتہ ان کا سب سے بڑا اور آخری ریلا قرب قیامت میں ظاہر ہوگا۔ جدید مؤرخین کے مطابق جنگیز خان کا کالا طوفان اور سوویت یونین کا سرخ انقلاب بھی یاجوج ماجوج کی تباہ کاریوں میں سے ہے۔
مہذب دنیا میں شامل ہونے والے ترک قبائل میں سے بہت سے مسلمان بھی ہوئے ۔ اوغوز انہی قبائل میں سے ہے جو مسلمان ہوگیا تھا۔ اسی کی نسل سے #ارطغرل پیدا ہوا اور خلافت عثمانیہ بھی اسی نسل کے ترکوں نے قائم کی تھی۔ مغل خاندان بھی ترکی النسل تھا۔ مغل درحقیقت منگول ہی کا بگڑا ہوا تلفظ ہے۔ مشہور فاتح تیمور لنگ کا تعلق بھی ترکوں کے منگول قبیلے سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں