الٹرا ساؤنڈ کے ذریعہ بچے کی جنس معلوم کروانا

فتویٰ نمبر:2055

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم 

ایک بہن کا سوال ہے کہ اگر الٹرا ساونڈ کے ذریعے معلوم کروالیں لڑکا ہے یا لڑکی ۔ صرف شاپنگ میں آسانی کی نیت سے تو کیایہ غیر شرعی عمل ہے ؟ ایسا کرنا جائز ہے ؟

و السلام: 

الجواب حامدا و مصليا

و علیکم السلام !

اگر مقصود یہ ہو کہ شاپنگ اور دیگر تیاری میں آسانی ہو جائے تو ماہانہ چیک اپ کے ساتھ ساتھ بذریعہ الٹراساؤنڈ بچے کی جنس معلوم کروانے میں کوئی حرج نہیں (۱) ۔ ہاں، صرف اس مقصد کے لیے الٹراساؤنڈ کروانا، اور ضرورت و حاجت کے بغیرکسی اجنبی کے سامنے ستر کھولنا درست نہیں ہوگا۔ 

مزید یہ بات ذہن میں رہے کہ یہ معلومات حتمی نہیں ۔ آیا لڑکا پیدا ہو گا یا لڑکی ۔ اس کا صحیح علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے: 

إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ ۖ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ

“بے شک اللہ تعالیٰ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے وہی بارش نازل فرماتا ہے اور ماں کے پیٹ میں جو ہے اسے جانتا ہے۔ کوئی (بھی) نہیں جانتا کہ کل کیا (کچھ) کرے گا؟ نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس زمین میں مرے گا۔ (یاد رکھو) اللہ تعالیٰ ہی پورے علم واﻻ اور صحیح خبروں واﻻ ہے۔” (سورۃ لقمان: ۳۴)

• الأمور بمقاصدھا ۔ (الأشباہ والنظائر:۵۳)

فقط ۔ واللہ اعلم 

قمری تاریخ: ۱۰ ربیع الثانی ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ۱۸ دسمبر ٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٓٹوئیٹراکاؤنٹ لنکٓ

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں