وقت ہونے سے پہلے روزہ کھولنے کا حکم

آج روزہ رکھا، موبائل پر اذان ہوئی تو کھول لیا۔ بعد میں پتا چلا 1 منٹ پہلے کھول لیا ہے۔ اب کیا کروں؟ یہ قضا روزہ رکھا تھا۔

الجواب باسم ملھم الصواب

صورت مسئولہ میں اگر یقینی طور پر وقت سے پہلے روزہ کھول لیا ہے تو یہ روزہ نہیں ہوا۔ اس کے بدلہ بس ایک روزہ کی قضا کرنی ہوگی۔اور اگر روزہ وقت سے پہلے کھولنے کا یقین نہیں ہے بلکہ صرف شک ہے تو اس صورت میں روزہ ہو گیا قضا رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
1۔انھالم تغب فأفطر ثم ظھر انھالم تغب فعلیہ القضاء دون الکفارۃ بالاتفاق۔کذا فی فتاوی قاضی خان۔
(الفتاوی الھندیہ: (الباب الاول فی تعریفہ،1/ 195)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2۔ولا کفارۃ بافسادۃ صوم غیر رمضان کذا فی الکنز۔
(الفتاوی ھندیہ: جلد 1، صفحہ 214)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

3۔غیر رمضان میں روزہ توڑنے سے صرف قضا لازم ہوگی۔کفارہ لازم نہیں ہوگا خواہ روزہ قضا کا ہو یا نفلی ہو دونوں کا حکم یہی ہے۔
(کتاب النوازل : جلد 6 ،صفحہ405)

والله تعالى أعلم بالصواب
21 رجب 1444ھ
13 فروری 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں