ولادت روکنے کے لیے آپریشن کروانا

فتویٰ نمبر:926

سوال: اسلام علیکم 

اگر کوئی عورت بیمار ہو اور غربت بهی بہت ہو تو کیا وہ بچے بند کرواسکتی ہیں ؟ پہلے پانچ بچے ہیں

مسز طارق

الجواب حامدۃو مصلية

بچہ کی پیدائش روکنے کے لیے کوئی بھی ایسا عمل جائز نہیں ہے جس سے سلسلہ ولادت بالکلیہ منقطع ہوجائے؛ سوائے ضرورت شدیدہ کے لہٰذا بغیر کسی شرعی عذر صرف رزق کی تنگی کی فکر میں آپریشن کروانا قطعاً جائز نہ ہوگا کیونکہ بچہ دنیا میں بعد میں آتا ہے اللہ اس کا رزق پہلے ہی متعین کرچکا ہوتا اور یہ توکل کی کمی کے باعث شیطان وساوس ڈالتا رہتا ہے.

قرآن میں اللہ نے واضح طور پر بیان کردیا کہ:

وَ لَا تَقۡتُلُوۡۤا اَوۡلَادَکُمۡ خَشۡیَۃَ اِمۡلَاقٍ ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُہُمۡ وَ اِیَّاکُمۡ ؕ اِنَّ قَتۡلَہُمۡ کَانَ خِطۡاً کَبِیۡرًا ﴿۳۱﴾

اور مفلسی کے خوف سے اپنی اولاد کو نہ مار ڈالو ان کو اور تم کو ہم ہی روزی دیتے ہیں ۔ یقیناً ان کا قتل کرنا کبیرہ گناہ ہے ۔

بہرحال جب تک معاشی حالات سازگار نہ ہوں تب تک کوئی وقتی اور عارضی مانع حمل کی تدابیر کرنا درست ہے لیکن مستقل آپریشن کروانا درست نہ ہوگا.

عن عبد اللّٰہ رضي اللّٰہ عنہ: کنا نغزوا مع رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ولیس لنا شيئٌ، فقلنا: ألا نستخصي؟ فنہانا عن ذٰلک … الخ۔ (صحیح البخاري، کتاب النکاح / باب ما یکرہ من التبتل والخِصاء ۲؍۷۵۹ رقم: ۵۰۷۵ دار الفکر بیروت)

قال الحافظ العسقلانيؒ في شرح الحدیث المذکور: والحجۃ فیہ أنہم اتفقوا علی منع الجب والخصاء، فیلحق بذٰلک ما في معناہ من التداوي بالقطع أصلاً۔ (فتح الباري، کتاب النکاح / باب ما یکرہ من التبتل والخصاء ۹؍۹۷ دار المعرفۃ بیروت، وکذا في الفتاویٰ السراجیۃ، کتاب الحظر والإباحۃ / باب القتل ۷۴ کراچی، وکذا في إحیاء علوم الدین، کتاب النکاح / آداب المعاشرۃ ۲؍۵۱ دار إحیاء التراث العربي بیروت، وانظر أیضًأ رد المحتار، کتاب النکاح / مطلب في حکم العزل ۲؍۱۷۵ کراچی)

عن معقل بن یسار رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: تزوجوا الودود الولود؛ فإني مکاثر بکم الأمم۔ (سنن أبي داؤد، کتاب النکاح / باب في تزویج الأبکار ۲؍۲۸۷ رقم: ۲۰۵۰ دار الفکر بیروت، سنن النسائي ۲؍۷۰ رقم: ۳۲۲۷ دار الفکر بیروت)

قال في الہدایۃ عن الإخصاء: إنہ مثلۃ فحرمۃ۔ (الہدایۃ ۴؍۴۵۸) 

و اللہ سبحانه اعلم

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں