ذونیشاء نام کا مطلب

سوال:ذونیشاء نام کا مطلب کیا ہے ؟ کیا یہ نام رکھنا درست ہے ۔
الجواب باسم ملہم الصواب

ذونیشاء ،نام کے معنی تلاش کے باوجود نہیں مل سکے ۔
لہذا اس نام کے بجائے صحابیات  رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا زیادہ بہتر ہے۔
__________

حوالہ جات :۔

1۔عن أبي الدرداء قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم۔

(رواہ أحمد :408)

ترجمہ :ابی درداء سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “اپنے بچوں کے اچھے اچھے نام رکھو کیوں کہ قیامت کے دن ان کو ان کے باپ کے نام سے پکارا جائے گا۔

___________

کتب فقہ :۔

1۔وفي الفتاوى: التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لايفعل، كذا في المحيط“۔ (فتاوی عالمگیری 5/362 )

واللہ اعلم بالصواب
1 رجب 1445
13جنوری 2024

اپنا تبصرہ بھیجیں