اگرکوئی نمازمیں سجدہ پرقادرنہ ہوتوکیاحکم ہے

السلام علیکم! اگر کوئی عورت قیام اور رکوع تو کرسکتی ہیں لیکن سجدہ میں جاتی ہیں تو چکر آتے ہیں اٹھ نہیں سکتیں تو وہ کیسے نماز پڑھیں؟ پوری بیٹھ کر اور سجدے کے لیے زیادہ جھک جائیں؟ سجدہ نہیں کرسکیں پوری طرح۔

جواب : وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته! 

اگر کوئی شخص قیام پر قادر ہے؛ مگر کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں رکوع سجدہ یا صرف سجدہ پر قادر نہیں تو اس کے لیے بیٹھ کر نماز ادا کرنا جائز ہے وہ اشارہ سے رکوع وسجدہ  ادا کرے۔

  “وان تعذرا، لیس تعذُّرهما شرطاً بل تعذر السجود کافٍ، لا القیام أومأ قاعدًا؛ لأن رکنیة القیام للتوصل إلی السجود فلا یجب دونه”.

(درمختار مع الشامی زکریا: ۲/۵۶۷)

فتاویٰ عالمگیری: ۱/۱۳۶ میں بھی اسی کے مثل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں