حالت جنابت میں فوت ہونے والے شخص کے لیے غسل کا حکم

سوال : اگر کوئی شخص جماع کرلے اور غسل سے پہلے فوت ھو جائے تو اس کو کتنی دفعہ غسل دینا ھوگا؟ اور شہید کے لیے کیا حکم ہوگا؟
الجواب باسم ملھم الصواب
مذکورہ صورت میں ایک ہی مرتبہ غسل دیا جائے گا، البتہ اس میت کے لیے کلی اور ناک میں پانی ڈالنا ضروری ہوگا، دو مرتبہ غسل دینے کی ضرورت نہیں، نیز شہید اگر حالت جنابت میں فوت ہو جائے تو اسے بھی غسل دینا ضروری ہے۔
=====================
حوالہ جات:
1…(و يوضأ) من يؤمر بالصلاة (بلا مضمضة و استنشاق) للحرج، و قيل: يفعلان بخرقة، و عليه العمل اليوم، و لو كان جنباً أو حائضاً أو نفساء فعلا اتفاقًا تتميمًا للطهارة، كما في إمداد الفتاح مستمدًا من شرح المقدسي، و يبدأ بوجهه و يمسح رأسه.(فتاوی شامی:195/2)
2…”باب الشهيد فعيل بمعنى مفعول …. (هو كل مكلف مسلم طاهر) فالحائض إن رأت ثلاثة أيام غسلت وإلا لا لعدم كونها حائضا.”
وفي الرد:” (قوله: وإلا لا) أي، وإن لم تره ثلاثة أيام لا تغسل بالإجماع كما نقلناه آنفا عن السراج والمعراج؛ فما في الإمداد من أن الحائض تغسل سواء كان القتل بعد انقطاع الدم، أو قبل استمراره ثلاثة أيام فيه سهو أو سقط، وصوابه، أو قبله بعد استمراره إلخ فتنبه.”(فتاوی شامی:247/2)
واللّٰہ اعلم بالصواب
6 رجب المرجب 1444ھ
29 جنوری 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں