پاؤڈر سے تیمم کا حکم

فتویٰ نمبر:2002

کیافرماتےہیں  مفتیان کرام!

1.ٹالکم پاؤڈر سے تیمم کر سکتے ہیں کیا؟

2.دیوار پر پینٹ ہوا ہوتا ہے کیا اس دیوار پر تیمم جائز ہے؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

تیمم ہراس چیز سے درست ہوتا ہے جو جنس ارض سے ہو، جو جلانے سے نہ جلے نہ راکھ ہو۔ اگر ٹالکم پاوٴڈر جنس ارض یعنی زمین کی جنس سے ہے اور جلانے سے پگھلتا نہ ہو نہ راکھ بنتا ہو تو پھر اس سے تیمم درست ہوگا۔ ورنہ نہیں۔

اسی طرح جس دیوار کو پینٹ سے رنگ دیا گیا ہے، اس دیوار پر تیمم کرنا درست نہیں ہے، اس لیے کہ پینٹ رنگ ہے، مٹی کی جنس سے نہیں؛ لیکن اگر پینٹ کے اوپر گردوغبار جمع ہوا ہو تو پھر تیمم کر سکتے ہیں البتہ دیوار کو چونے یا سموسم سے رنگ دیا گیا ہے،تو اس پر تیمم درست ہے؛اس لیے کہ چونا اور سموسم مٹی کی جنس میں سے ہیں۔

▪ویجوزالتیمم عند ابی حنیفۃ ومحمد بکل ماکان من جنس الارض من التراب الرمل والحجروالجص… وکذا یجوزبالغبار۔(ہدایہ۱/۵۱ باب التیمم)

▪وکذا بالخزف الخالص إلا إذا کان مخلوطا بما لیس من جنس الأرض أو کان علیہ صبغ لیس من جنس الأرض۔ (البحر الرائق، باب التیمم، زکریا ۱/ ۲۵۸، کوئٹہ ۱/ ۱۴۸، ہندیۃ، باب التیمم، الفصل الأول، زکریا قدیم ۱/ ۲۷، جدید ۱/ ۸۰)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:٤ربيع الاول٢٠١٨

عیسوی تاریخ:١٤نومبر٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں