کیا وظائف کا پڑھنا درست ہے؟

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

السلام علیکم و رحمۃ الله و بركاته!

فجر کے بعد گیارہ مرتبہ سورۂ القارعہ اول و آخر تین مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر آسمان کی طرف ایک پھونک مار دیں اور دوسری پھونک ہاتھ کی ہتھیلی پر مار دیں بیوی ہے تو شوہر کا اور شوہر ہے تو بیوی کا تصور کرے۔

یہ عمل صرف گیارہ دن کرنا ہےاس عمل سے میاں بیوی میں پکی محبت ہو جاۓ گی لڑائی جھگڑا نہیں ہو گا نہ جدائی ہو گی نفرت محبت میں بدل جائے گی۔

الجواب باسم ملہم الصواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

بلا شبہ قرآن کریم کی آیات میں فضیلت والی ہیں اور ان کا پڑھنا خیر و برکت کا باعث ہے، لیکن آپ جس وظیفہ کا ذکر کر رہی ہیں وہ ہمیں تلاش کے باوجود کہیں نہیں ملا۔

تاہم وظائف میں اصول یہ ہے کہ اگر اس میں کوئی خلاف شریعت بات نہ ہو تو ان پر عمل کیا جا سکتاہے۔ بشرطیکہ اسے سنت نہ سمجھا جائے اور مقررہ تعداد کو لازم و واجب تصورنہ کیا جائے۔لہذا ان شرائط کے ساتھ مذکورہ وظیفہ بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

1. ﴿وَأُفَوِّضُ أَمْرِ‌ىٓ إِلَى ٱللَّهِ۔۔۔۔۔۔﴾

ترجمہ :اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، بے شک اللہ بندوں کو دیکھ رہا ہے۔

(سورہ مؤمن :44)

2. ﴿وَنُنَزِّلُ مِنَ ٱلْقُرْ‌ءَانِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَرَ‌حْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ۙ (الاسراء:82)

ترجمہ:’’اورہم قرآن وہ کچھ نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لیے شفااور رحمت ہے۔‘‘

فقط

واللہ اعلم بالصواب

5 ربیع الثانی 144

11 نومبر 2021 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں