پچھلی دو سورتوں میں مسلمانوں کو یہ تنبیہ فرمائی گئی تھی کہ وہ اپنے بچوں کی محبت میں گرفتار ہوکر اللہ تعالی کی یاد سے غافل نہ ہوں اب اس سورت اور اگلی سورت میں میاں بیوی کے تعلقات سے متعلق کچھ ضروری احکام بیان فرمائے گئے ہیں ازدواجی تعلقات کے مسائل میں طلاق ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں عملاً بہت افراط وتفریط پائی جاتی ہے چنانچہ قرآن کریم نے اس کے بارے میں متوازن طرز عمل اختیار کرنے کے لئے طلاق کے کچھ احکام سورہ بقرۃ:۲۲۶ تا ۲۳۰ میں بیان فرمائے ہیں ،اب اس سورت میں طلاق کے وہ احکام بیان فرمائے گئے ہیں جو وہاں بیان نہیں ہوئے تھے ،چنانچہ بتایاگیا ہے کہ اگر طلاق دینی ہو تو اس کے لئے صحیح وقت اور صحیح طریقہ کیا ہے نیز جن عورتوں کو حیض نہ آتا ہو اس کی عدت کتنی ہوگی عدت کے دوران ان کے سابق شوہروں کو ان کا خرچ کس معیار پر او رکب اٹھانا ہوگا اگر اولاد ہوچکی ہوتو اس کو دودھ پلانے کی ذمہ داری کس پر ہوگی اس قسم کے احکام بیان فرماتے ہوئے بار بار اس بات پر زور دیاگیا ہے کہ ہر مرد اور عورت کو اللہ تعالی سے ڈرتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرنے چاہئیں کیونکہ میاں بیوی کا تعلق ایسا ہے کہ ان کی ہر شکایت کا علاج عدالتوں سے نہیں مل سکتا ایک متوازن خاندانی نظام اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک ہر فریق اللہ تعالی کے سامنے جواب دہی کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام نہ دے او رجو لوگ ایسا کرتے ہیں انہی کو دنیا اور آخرت میں کامیابی نصیب ہوتی ہے
- فوت شدہ لوگوں کا خواب میں آنافوت شدہ حضرات کا خواب میں آنے کا کیا حکم ہے ؟ کیا وہ سچ میں مزید پڑھیں
- بینک میں سودی اکاؤنٹ میں رقم رکھناسوال: محترم جناب مفتیان کرام! السلام علیکم و رحمة الله وبركا ته!کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مزید پڑھیں
- حرام چیزوں کو بطور علاج استعمال کرناحرام چیزوں کو بطور علاج استعمال کرنا شراب اور دیگر حرام اشیاء کو بطور علاج استعمال مزید پڑھیں
- حلال جانور میں حرام چیزیںحلال جانور میں حرام چیزیں حلال جانور میں سات چیزیں حرام ہیں 1-بہتا خون۔2-نر کی شرم مزید پڑھیں
- نابالغ بچی کی ملکیت میں نصاب سے کم سونا دیناموضوع: کتاب الزکوة نا بالغ بچی کے نام ہم کتنے تولے زیورات رکھ سکتے ہیں؟ کہ مزید پڑھیں
الصفہ پی کے ڈاٹ کام! الحمدللہ! صفہ پی کے ڈاٹ کام عرصہ دراز سے عوام کی علمی تشنگی دور کرنے میں کوشاں ہیں۔ ہم آپ کے لیے نئے موضوعات اور مضامین لاتے رہتے ہیں۔ ایک اسلامک میسجنگ سروس بھی موجود ہے جس سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ فتویٰ بھی طلب کر سکتے ہیں۔ آپ کو بھی کوئی مسئلہ بذریعہ sms معلوم کرنا ہو تو اپنا سوال لکھ کر 03152145846 پر بھیج دیں، جواب عشاء کے بعد سے صبح تک کے اوقات میں دیا جاتا ہے جواب فوری ملنا ضروری نہیں۔ غور طلب مسائل کے جواب تحقیق کے بعد دیے جائیں گے۔