آدھی دھوپ اور آدھی چھاؤں میں بیٹھنا

سوال :آدھی دھوپ اور آدھی چھاؤں میں بیٹھنے سے کوئی مسئلہ تو نہیں ہوتا

میں نے سنا ہے کہ نہیں بیٹھنا چاہیے شیطان بٹھاتا ہے ایسے مہربانی کر کے بتا دیں.. کیونکہ بچہ چھوٹا ہے اسکا منہ چھاؤں میں کر کے باقی دھوپ میں لٹا دیتی ہوں تو کیا یہ ٹھیک ہے.

الجواب باسم ملہم الصواب 

جن روایات میں آدھی چھاؤں آدھی دھوپ میں بیٹھنے سے منع فرمایا گیا ہے ان کی شرح میں محدثین نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ یہ حکم وجوبی نہیں بلکہ خیر خواہی کی بنا پر ہے، یعنی دھوپ میں اس کیفیت میں بیٹھنا اگر نقصان کرتا ہو تو وہاں اس طرح نہ بیٹھا جائے اور اگر نقصان نہیں کرتا تو کوئی حرج نہیں، اور نقصان دہ ہونا یا نہ ہونا لوگوں کے مزاج، طبیعت اور موسم کی وجہ سے مختلف ہوسکتا ہے اس کے بارے میں اطباء سے بہتر رہنمائی لی جاسکتی ہے.

⚜️فيض القدير شرح الجامع الصغير – (1 / 544):

“(إذا كان أحدكم في الشمس) في رواية في الفئ (فقلص) بفتحات أي ارتفع وزال (عنه الظل وصار) أي بقي (بعضه في الظل وبعضه في الشمس فليقم) أي فليتحول إلى الظل ندبا وإرشادا لأن الجلوس بين الظل والشمس مضر بالبدن إذ الإنسان إذا قعد ذلك المقعد فسد مزاجه لاختلاف حال البدن من المؤثرين المتضادين كما هو مبين في نظائره من كتب الطب ذكره القاضي وقضيته أنه لو كان في الشمس فقلصت عنه فصار بعضه فيها وبعضه في الظل كان الحكم كذلك ثم لما خفي هذا المعنى على التوربشتي قال الحق الأبلج التسليم للشارع فإنه يعلم مالا يعلمه غيره فإن قلت هذا ينافيه خبر البيهقي عن أبي هريرة رأيت رسول الله قاعدا في فناء الكعبة بعضه في الظل وبعضه في الشمس قلت محل النهي المداومة عليه واتخاذه عادة بحيث يؤثر في البدن تأثيرا يتولد منه المحذور ا لمذكور أما وقوع ذلك مرة على سبيل الاتفاق فغير ضار على أنه ليس فيه أنه رآه كذلك ولم يتحول وبهذا التقرير انكشف أنه لا اتجاه لما أبداه الذهبي كمتبوعه في معنى الحديث أنه من قبيل استعمال العدل في البدن كالمنهي عن المثنى في نعل واحدة”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں