آدھی رات کے بعد عشاء کی نماز ادا کرنا

سوال: عشاء کی نماز آدھی رات گزرنے کے بعد پڑھی، تو کیا نماز ادا ہوگئی؟

الجواب باسم ملھم الصواب

اگر بغیر کسی عذر کے آدھی رات گزرنے کے بعد عشا کی نماز ادا کی گئی تو نماز تو ادا ہوجائے گی،تاہم بلا عذر ایسا کرنا مکروہ ہے۔ لہذا اس کی عادت نہیں بنانی چاہیے۔

========================

حوالہ جات:

1-فان اَخرها اِلي ما زاد على النصف كره

(الدر المختار: 32/2)

2-تاخیر العشاء الی ما قبل ثلث اللیل والتاخیر الی نصف الیل مباح والی ما بعد النصف مکروہ۔

( الجوھرة النيرة: 118/1)

3- نصف شب کے بعد عشاء کی نماز پڑھنی مکروہ ہے۔

(فتاوی دارالعلوم دیوبند : 83/2)

4- آدھی رات گزرنے کے بعد عشاء کی نماز پڑھنا درست ہے، مگر عذر کے بغیر اتنی تاخیر کرنا مکروہ ہے۔

(نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا: 108/3)

واللہ اعلم بالصواب

12 جنوری 2021ء

9 جمادی الاخری 1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں