عالمِ دین سے شادی کرنے کے فوائد

آج کل اسکول میں تھوڑا بہت پڑھ لکھ کر لڑکیوں کا مزاج اس طرح ہوجاتا ہے کہ اگر ان کے نکاح کے لیے کوئی عالم یا داڑھی والا دیندار لڑکا تجویز کیا جائے تو وہ منع کردیتی ہیں کہ ہمیں مولانا اور داڑھی والے سے شادی نہیں کرنی یعنی ہیرو ٹائپ لڑکا ہی چاہیے شاید انہیں مولاناؤں کی خوبیوں اور ان کے ساتھ شادی کرنے کے فوائد کا علم نہیں ورنہ وہ اپنے لیے عالم لڑکے کو ہی ترجیح دیں چنانچہ مندرجۂ ذیل میں چند فوائد کا ذکر کیا جاتا ہے.

1. نیک صالح عالم جہیز کی مانگ نہیں کرتا.

2. عالم اپنی بیوی کے مکمل حقوق سے واقف ہوتا ہے اور حق تلفی نہیں کرتا.

3. عالم اپنی بیوی کو بہت خوش رکھتا ہے.

4. عالم اپنی بیوی کا گھر اور کچن کے کاموں میں بھی ہاتھ بٹاتا ہے.

5. عالم اپنی بیوی کو پردے میں رکھتا ہے؛ کیوں کہ بے پردہ عورت شیطان کا نوالہ ہوتی ہے.

6. عالم اپنی بیوی کی دنیا و آخرت دونوں کا خیال رکھتا ہے اس لیے اس کو دین دار بناتا ہے نماز ، روزہ کی تاکید کرتا ہے.

7. عالم کی بیوی کی معاشرے میں الگ ہی شان ہوتی ہے، سبھی عورتیں ادب سے پیش آتی ہیں.

8. عالم اپنی بیوی کی تلخ باتوں پر جلدی غصہ نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو بہت جلد اپنے غصے پر قابو پا لیتا ہے.

9. عالم اپنی بیوی پر ظلم و ستم نہیں کرتا، اس کو بے جا ڈانٹتا ڈپٹتا نہیں اور نا ہی اس پر ہاتھ اٹھاتا ہے.

10. عالم نہ ہی کنجوس ہوتا ہے اور نہ ہی فضول خرچ کرنے والا؛ بلکہ اپنی حیثیت کے مطابق تمام ضروریات پوری کرتا ہے.

11. عالم سود، جوا ، لاٹری اور تمام حرام کمائی سے بچتا ہے اور اپنے اہل و عیال کو بھی محفوظ رکھتا ہے.

12. عالم اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرتا ہے اور انہیں دینی تعلیم سے آراستہ کرتا ہے.

13. عالم اپنی بیوی کو روٹھنے نہیں دیتا اگر روٹھ جائےتو منا لیتا ہے.

14. عالم اپنی بیوی سے بے وفائی نہیں کرتاـ یہی وجہ ہے کہ عالم کے یہاں طلاق کی نوبت کم آتی ہے.

15. عالم معاشرے کا سب سے شریف انسان ہوتا ہے کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا.

 
 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں