اگر شوہر کے کسی سےناجائز تعلقات ہوں تو کیا کرنا چاہئے؟ 

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم و رحمۃ الله و بركاته!

اگر کوئی شادی شدہ شخص غیر عورتوں سے ناجائز تعلقات رکھیں تو اس کی بیوی کو پتہ چلنے کے بعد بیوی کو کیا کرنا چاہئے؟

الجواب باسم ملہم الصواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

موجودہ دور قرب قیامت کا دور ہے ،ہر طرف فتنے منہ کھولے کھڑے ہیں جن سے بچنا نہایت مشکل ہے ،اسی میں سے ایک مذکورہ فتنہ گناہ بھی ہے ،کسی مردکا کسی غیر عورت سے ناجائز تعلق گناہ کبیرہ اور حرام ہے . لیکن صورت مسئولہ میں بیوی کو چاہیےکہ اپنا گھر آباد رکھنے کے لیے صبر سے کام لے،شوہر کو بدنام نہ کرے اور نہ ہی اس پہ یہ ظاہر کرے کہ اسے معلوم ہے ورنہ وہ کھلم کھلا گناہ کرے گا ،پردہ پوشی کرکے صرف اللہ پاک سے رجوع کرے ،دلوں کے پھیرنے والی ذات اللہ تبارک و تعالیٰ ہیں ۔

مزید یہ کہ شوہر کو اپنی طرف متوجہ کرنے والے کام کریں ،تیار رہیں ،اس کی مرضی کے کھانے پکائیں ،غرض سمجھدار عورت کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کا شوہر کن باتوں سے خوش ہوگا ،ویسا عمل اور رویہ اپنائیں ؛ کوشش کرتی رہیں کہ وہ گناہوں سے دور ہو جائے۔۔۔۔۔

(سورۃ الاسرۃ:32)

وَلاَ تَقْرَبُواْ الزِّنَى إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلاً.

اور تم زنا (بدکاری) کے قریب بھی مت جانا بیشک یہ بے حیائی کا کام ہے، اور بہت ہی بری راہ ہے۔

فقط 

واللہ اعلم

28 صفر 1441ھ

16 اكتوبر 2020ء

اپنا تبصرہ بھیجیں