انعمتہ نام رکھنا

سوال:السلام علیکم!

کیا “انعمتہ” نام رکھنا درست ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

انعمتہ (أَنْعَمْتَه) کوئی نام نہیں ہے، یہ مکمل جملہ ہے، اس کا معنیٰ ہے: ’’تم نے اس پر انعام کیا‘‘۔ اس لیے ’’انعمتہ‘‘ نام رکھنے کے بجائے رسول اللہ ﷺ کی ازواجِ مطہرات یا دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے بابرکت ناموں میں سے کسی نام پر رکھنا چاہیے، یا کم از کم اچھے معانی والے نام رکھنے چاہییں۔

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں