انبیاء اور رسولوں کی تعداد

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۲۱﴾

سوال:- دنیا میں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کتنے نبی اور کتنے رسول مبعوث ہوئے ہیں ؟انکا شمار قرآن و حدیث میں ہے یا نہیں؟

سائل:احمد

جواب :-  انبیا ء کی تعداد بعض روایات میں ۳ ہزار،بعض رویات میں ۸ ہزار اور بعض روایات میں ایک لاکھ چوبیس ہزار وارد ہوئی ہے۔جبکہ رسولوں کی تعداد بعض روایات میں ۳۱۳ اور بعض روایات میں ۳۱۵ وارد ہوئی ہے۔البتہ ان روایات میں محدثین نے کلام کیا ہے ،بعض نے ضعیف اور بعض نے موضوع بھی کہا ہے۔اس لیے علماء فرماتے ہیں کہ بس اتنا ایمان رکھنا ضرور ی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جتنے انبیاء مبعوث فرمائے ہیں ہم ان سب پرایمان لاتے ہیں۔

 مرقاۃ میں ہے:

العدد فی ہذا الحدیث وان کان مجزوماً بہ لکنہ  لیس بمقطوع فیجب الایمان بالانبیاء والرسل مجملاً من غیر حصر فی عدد۔

”مسند احمد“

وقد ورد ایضا ان محمدﷺ سئل عن عدد الانبیاء علیہم السلام فقال:مائۃالف و اربعۃ و عشرون الفا و الرسل منھم ثلاث مائۃ و ثلاثۃ عشر،اولھم آدم و آخرھم محمدﷺ 

یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے انبیاء کی تعداد کے بارے میں سوال کیا گیاتو فرمایا: ایک لاکھ چوبیس ہزاران میں سے رسولوں کی تعداد ٣١٣ تھی ،جن میں سب سے پہلے آدم علیہ السلام تھے اور آخری محمدﷺ ۔

قال شعیب الارناؤط: اسنادہ ضعیف جدا؛لجھالۃ عبید بن الخشخاش ؛و لضعف ابی عمر الدمشقی قال الدارقطنی:المسعودی عن ابی عمر الدمشقی: متروک المسعودی : ھو عبد الرحمن بن عبد اللہ بن عتبہ۔(تحقیق مسند احمد (35/432)

وفی روایۃ ابی امامۃ قال ابو ذر ،قلت یا رسول اللہ!کم وفاء عدۃ الانبیاء قال:مائۃالف واربعۃ وعشرون الفا الرسل من ذلک ثلاث مائۃ و خمسۃ عشر جما غفیرا……….

فقط والله المؤفق

 صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

الجواب صحیح

مفتی انس عفی اللہ عنہ

صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

الجواب الصحیح

مفتی طلحہ ہاشم صاحب

رفیق دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی

اپنا تبصرہ بھیجیں