انشانام کا حکم

سوال:اَنْشَا نام کا مطلب بھی بتا دیجئے، اور یہ نام رکھنا کیسا ہے

الجواب باسم ملھم الصواب

واضح رہے یہ نام اَنْشَا نہیں اِنْشَاء ہے، انشاء کے معنی عربی زبان میں پیدا کرنے / ایجاد کرنے کے آتے ہیں۔

یہ نام رکھا تو جاسکتا ہے لیکن معنی کے لحاظ سے کوئی اچھا معنی نہیں، ناموں کے سلسے میں بہتر یہ ہے کہ اولاد کا نام انبیاء کرام ، صحابہ کرام، صحابیات اور صالحین و صالحات کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھا جائے یا اچھے بامعنی نام رکھے جائیں۔

المعانی میں ہے:

انشاء:

ایجاد، تخلیق، تاسیں، تعمیر، مضمون نگاری، طرز نگاری، انشا پردازی، مضمون، تربیت پرورش علما بلاغت کے نزدیک وہ کلام جس کی نسبت کا مطابقتی یا غیر مطابقتی کوئی خارجی وجود نہ ہو۔

فقط-

واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں