عصرکی فرض نمازپڑھنےکےبعدسنت نمازپڑھنےکاحکم

سوال: میں نے عصر کی نماز ادا کی مجھے لگا کہ وقت تنگ ہے اس لیے صرف فرض پڑھ لیے بعد میں دیکھا تو سنتوں کا وقت بچ گیا تھا؟ کیا ایسے میں سنتیں ادا کی جا سکتی ہیں؟

جواب:عصرکی نماز کے فرض پڑھنے سے پہلے تو سنت نفل اور قضا ہر طرح کی نماز پڑھ سکتے ہیں ،لیکن عصر کی فرض نماز کے بعد قضا ہی پڑھی جاسکتی ہے۔ نفل نماز چاہے اسی دن کی عصر کی سنتیں ہی کیوں نہ ہوں، اس وقت پڑھنا جائز نہیں۔

سورج غروب ہونے کا وقت قریب آنے پر اسی دن کی عصر کی نماز جائز ہے اس کے علاوہ نہ نفل جائز ہے نہ قضا۔ 

لہذا مذکورہ صورت میں عصر کے فرض پڑھنے کے بعد اس دن کی عصر کی سنتیں ادا نہیں کی جا سکتیں۔ نیز عصر کی سنتیں چونکہ غیر موکدہ ہیں اس لیے ان کے چھوٹ جانے پر عتاب اور وبال بھی نہیں ہے۔ ان کو ادا کرنے والا ثواب کا حق دار ہے اور ان کا تارک گناہ گار نہیں۔ 

” رحم اﷲ امرأ صلی قبل العصر أربعا

{سنن ابی داود: ۱۸۰} 

مَنْ ثَابَرَ عَلَی ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَکْعَةً مِنَ السُّنَّةِ بَنَی اﷲُ لَهُ بَیْتًا فِي الْجَنَّةِ أَرْبَعِ رَکَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَهَا وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ

{ ترمذي: ۴۱۴}

اپنا تبصرہ بھیجیں