اسود نام رکھنا

سوال : اسود نام رکھنا کیسا ہے ؟

الجواب باسم ملھم الصواب
اسود عربی زبان کا لفظ ہے،اس کا معنی “سیاہ” ہے ، اہل عرب گہرے ہرے رنگ کو بھی اسود کہتے ہیں۔ اسی طرح اس کا ایک معنی ہے: “بلند رتبہ لڑکا” ۔
نیز یہ کئی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا نام بھی تھا ، لہذا بچے کا نام اسود رکھنا جائز ہے۔
================
حوالہ جات
1 ۔”أسود بن عوف بن عبد عوف بن عبد بن حارث بن زهرة بن كلاب القرشي الزهري أخو عبد الرحمن بن عوف له صحبة هاجر قبل الفتح وهو والد جابر بن الأسود الذي ولي المدينة لابن الزبير وهو الذي جلد سعيد بن المسيب في بيعة ابن الزبير وقد جرى ذكر جابر هذا في الموطأ في طلاق المكره“۔
(الاستیعاب فی معرفة الاصحاب : باب حرف الالف، باب أسود، ج:1، ص:28)۔

2 ۔ ”اسود ابیض کی نقیض(ضد) ہے ،اسود سیاہ رنگ کو کہتے ہیں۔ اہل عرب گہرے ہرے رنگ کو بھی اسود کہتے ہیں۔
(القاموس الوحید: مادہ : س،و،د ۔
ص/ 819 )۔

واللہ اعلم بالصواب۔
19 شوال 1444ھ
9 مئی 2023ء۔

اپنا تبصرہ بھیجیں