عورت کا اعتکاف

سوال:کیا عورت گھر کے کونے میں پردے میں اعتکاف کر سکتی ہے اور کیا وہ عورتوں سے بھی پردہ کرکے بیٹھے گی؟

فتویٰ نمبر:234

الجواب حامدة و مصلية

جی ہاں! عورت اپنے گھر میں نماز کی جگہ یا کوئی کمرہ یا کونہ مخصوص کرکے اعتکاف کی نیت سے بیٹھ سکتی ہے اور اس کے لیے پردہ لگانے میں فقط یکسوئی مطلوب ہوتی ہے کہ وہ پورے دھیان سے عبادت کرسکے عورتوں سے پردہ کرنے کی کوئی غرض نہیں ہوتی.

فى الدر:(هو) شرعا لبث(امرأة فى مسجد بيتها) لا تخرج من بيتها اذا اعتكفت فيه.(2/440)

والمرأة تعتكف فى مسجد بيتها…ولا تخرج منها الا لحاجة الإنسان.(الفتاوى الهندية:1/211)

والله أعلم بالصواب

صفہ ان لائن کورسز

زوجہ خلیل اللہ

19-جمادی الاولی-1438ھ

21-فروری-2017

اپنا تبصرہ بھیجیں