عورتوں کےلیےمیڈیکل کی تعلیم حاصل کرنےکاحکم

فتویٰ نمبر:1001

کیا عورتوں کے لیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا مخلوط یونیورسٹی میں درست ہے جبکہ وہ مکمل عبایا پہنی ہوئی ہو؟

سدرہ

الجواب حامدة و مصلیة

اگر عورتیں میڈیکل کی تعلیم اس مقصد سے حاصل کریں کہ شرعی احکامات کے مطابق عورتوں کی خدمت کریں گی اور ان علوم کے حصول کے دوران اور حصول کے بعد پردے کی مکمل رعایت رکھی جائے تو کوئی کراہت و حرمت نہیں لیکن چونکہ آج کل احکام شریعت کی پابندی عنقاء جیسی ہے اس لیے اس کا عام مشورہ نہیں دیا جاسکتا۔(فتاوی عثمانی:٤٣|١)

واللہ اعلم بالصواب

بنت شاھد

دارالافتاء،صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر،

١٥رجب،١٤٣٩ھ

٢اپریل،٢٠١٨ء

اپنا تبصرہ بھیجیں