عضو خاص میں دوائی ڈالتے ہوئے انگلی استعمال کرنا

سوال : خاص عضو میں دوائی ڈالتے ہوئے انگلی استعمال کی تو اس سے وضو اور غسل میں فرق پڑ ے گا یانہیں ؟ 

سائلہ : ام احمد 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب باسم ملہمم الصواب

خاص عضو میں دوائی ڈالتے ہوئے انگلی استعمال کی اور اس سے عورت کے اندر شہوت پیدا نہیں ہوئی تو محض ہاتھ لگانے سے غسل میں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ غسل فرض ہونے کے لیے جن اسباب کا وجود ضروری ہے ان میں سے کوئی بھی سبب موجود نہیں لہذا دوا رکھنے سے غسل واجب نہیں ہوگا البتہ وضوٹوٹ جائے گا كيوں کہ جب انگلی نکلے گی تو اس پر نجاست ضرور لگی ہوگی اور خروج نجاست ناقض وضو ہے ۔

“والمعاني الناقضة للوضوء:

كل ما خرج من السبيلين “

(قدوري : كتاب الطهاره ، 18 ، مكتبة البشرى)

رجل أدخل إصبعه في دبره وهو صائم اختلف في وجوب الغسل والقضاء. والمختار أنه لايجب الغسل ولا القضاء؛ لأن الأصبع ليس آلة للجماع فصار بمنزلة الخشبة … وقيد بالدبر ؛لأن المختار وجوب الغسل في القبل إذا قصدت الاستمتاع؛ لأن الشهوة فيهن غالبة فيقام السبب مقام المسبب دون الدبر لعدمها، نوح أفندي. 

(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الطهارة،مطلب سنن الغسل،۱/۱۶۶، ط: دار الفکر-بیروت)

والله أعلم بالصواب 

بنت محمود 

دار الافتاء صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر 

۱۳جمادی الثانی۱۴۳۹ھ

۳ مارچ ۲۰۱۸ ء

اپنا تبصرہ بھیجیں