اذان واقامت کے احکام قسط نمبر 2

اذان واقامت کے احکام

قسط نمبر 2

اذان کی شرائط

اگر کسی ادا نماز کے لیے اذان کہی جائے تو اس کے لیے اس نماز کے وقت کاہونا ضروری ہے،اگر وقت آنے سے پہلے اذان دی جائے گی تو صحیح نہیں ہوگی، وقت آنے کے بعد پھر اس کا اعادہ کرنا ہوگا، چاہے وہ اذان فجر کی ہو یاکسی اورنماز کی۔

اذان اور اقامت کا عربی زبان میں انہیں خاص الفاظ سے ہونا ضروری ہے جو نبی کریمﷺ سے منقول ہیں، اگر کسی اور زبان میں یا عربی زبان میں دوسرے الفاظ سے اذان کہی جائے تو صحیح نہ ہوگی، اگر چہ لوگ اس کو سن کر اذان سمجھ لیں اور اذان کا مقصود اس سے حاصل ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں