بقیہ تراویح کے بعد وتر کی نماز

سوال: امارات میں 8 رکعت تراویح پڑھائی جاتی ہے، تو میں بقیہ تراویح کی رکعتیں گھر جاکر مکمل کرلیتا ہوں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں وتر جماعت کے ساتھ ہی پڑھ کر آنا بہتر ہے یا 20 رکعت تراویح مکمل کرنے کے بعد ہی وتر پڑھنے چاہیں؟

الجواب باسم ملھم الصواب

مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رمضان المبارک میں وتر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے۔ لہذا بہتر یہی ہے کہ آپ وتر جماعت سے ادا کریں اور بقیہ تراویح گھر جا کر مکمل کرلیں۔

===================

حوالہ جات:

1- ووقتھا بعد صلاة العشاء الي الفجر قبل الوتر وبعده في الأصح، فلو فاته بعضها وقام الإمام الي الوتر أوتر معه ثم صلي ما فاته.

(رد المحتار علی الدر المختار: 597/2-598)

2- لو تخلف عنھا رجل من أفراد الناس وصلي في بيته فقد ترك الفضيلة، وإن صلي أحد في البيت بالجماعة لم ينالوا فضل جماعة المسجد.

(رد المحتار علی الدر المختار: 599/2)

3- يوتر بجماعة في رمضان فقط عليه إجماع المسلمين.

(فتاوي هندية: 128/1)

واللہ اعلم بالصواب

2 فروری 2022ء

1 رجب 1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں