بیماری کےلیے بسم اللہ کا وظیفہ

سوال:استاد محترم! یہ وظیفہ ٹھیک ہے اول و آخر درود شریف اور سوا لاکھ مرتبہ بسم اللہ کسی بھی بیماری کے لیے۔

جواب: وظائف کے متعلق یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ وظائف کا وہ طریقہ جو مستند ہو اور بزرگوں اور اہل مشائخ کے تجربات میں سے ہو ان کا پڑھنا فی نفسہ جائز ہے۔

سوال میں مذکور وظیفہ کے بارے میں ”لطف اللطیف“ میں مذکور ہے:

“اول و آخر سات مرتبہ درود شریف…….مصلی پر بیٹھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر ایک ہزار مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں۔پھر اٹھ کر دو رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کےلیے دعا کریں۔پھر ہزار مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں۔پھر اٹھ کر دو رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کےلیے دعا کریں۔یہ عمل بارہ مرتبہ دہرائیں۔اس طرح کل بارہ ہزار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کی تلاوت ہوجائے گی اور بارہ مرتبہ دو رکعت نماز اور بارہ مرتبہ دعا۔

درود شریف عمل کے شروع اور آخر میں سات سات بار پڑھ لیں اور دعا میں ہر بات ایک حاجت پیش کریں یا دو یا تین حاجتیں۔اس سے زیادہ نہیں۔

یہ عم بے حد موثر اور مفید ہے۔ ناجائز کاموں کے لیے ہرگز نہ کریں اور نہ ہی فضول ور مکروہ کاموں کے ہے۔”

(تلقین فرمودہ امام العارفین حضرت مولانا قاری محمد عرفان صاحب رَحمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ)

فقط واللہ الموفق

اپنا تبصرہ بھیجیں