بوڑهاپے میں نمازوں کی تعداد کے بھول جانے کا حکم

سوال : ایک شخص ہے جن کی عمر  تقریبا ۸۰/۹۰ سال ہے۔ وہ نماز پڑھتا ہےلیکن وہ چار رکعات کے بجائے دو رکعات یا تین رکعات ہی پڑھ لیتا ہے۔اور ایسا بار بار ہوتا ہے۔آیا اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟

سائل: محمد عمیر

الجواب حامدا ومصلیا

        نماز جس ترتیب سے اور جتنی رکعات فرض ہوئی ہیں اسی خاص ترتیب سے ادا کرنے والا نماز ادا کرنے والا کہلایا جائے گا ۔مذکورہ بالا صورت میں یہ شخص بڑھاپے کی وجہ سے بھولنےیا غفلت کی ایسی بیماری میں مبتلاہے  جس کی وجہ سے اسے رکعتوں کی تعداد وغیرہ یاد نہیں رہتی ۔ فقہی عبارات کی روشنی میں ایسے شخص سے نماز ساقط ہوجاتی ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ ایسا شخص جب نماز ادا کرے تو ایک شخص اس کو رکعات کی تعداد بتلاتا رہے۔ اس طرح سے اگر نماز مکمل ادا کرنے پر قادر ہوجائے تو بہتر یہ ہے کہ نماز کا اہتمام کرے۔

            ۱۔ فی کلام الرب سبحانہ وتعالی: البقرۃ،۲۸۶

لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا۔

          ۲۔فی سنن ابی داؤد:کتاب الطب،باب فی موضع الحجامۃ ۔۲/۱۸۴

قال معمر: احْتَجَمت فَذَهَبَ عَقْلِي حَتَّى كُنْتُ أُلَقَّنُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ فِي صَلَاتِي، وَكَانَ احْتَجَمَ عَلَى هَامَتِهِ

        ۳۔وفی بذل المجہود : ۵/۲ ط مکتبۃ الشیخ بہادرآباد

قال معمر: احْتَجَمت فَذَهَبَ عَقْلِي حَتَّى كُنْتُ أُلَقَّنُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ ۔ای لا استطیع ان اقراء فاتحۃ الکتاب بحفظی۔ فِي صَلَاتِي۔

  ۴۔وفی التنویر مع الدر والرد: کتاب الصلوۃ، باب صلاۃ المریض ۲/۶۸۸ ط رشیدیہ

(ولو اشتبه على مريض أعداد الركعات والسجدات لنعاس يلحقه لا يلزمه الأداء) ولو أداها بتلقين غيره ينبغي أن يجزيه كذا في القنية ۔

وتحتہ فی الشامیۃ: (قوله ولو اشتبه على مريض إلخ) أي بأن وصل إلى حال لا يمكنه ضبط ذلك۔(قوله ينبغي أن يجزيه) قد يقال إنه تعليم وتعلم وهو مفسد كما إذا قرأ من المصحف أو علمه إنسان القراءة وهو في الصلاة ط.قلت: وقد يقال إنه ليس بتعليم وتعلم بل هو تذكير أو إعلام فهو كإعلام المبلغ بانتقالات الإمام فتأمل.

قال الرافعی : قولہ : ( فھو کاعلام المبلغ بانتقالات الامام) والاحسن ما اجاب بہ السندی : بان المرض اسقط الشرائط والارکان اوجب ان یغتفر بسبہ مثل ھذا التعلم۔ کما اغتفر ممن لا یقدر علی صلاۃ الا باصوات مثل اوہ۔

          ۵۔ وفی البحر الرائق: کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المریض۔۲/۲۰۵ ط رشیدیہ

ولو کان یشتبہ علی المریض اعداد الرکعات او السجدات لنعاس یلحقہ لا یلزمہ الادا۔ ولو اداھا بتلقین غیرہ ینبغی ان یجزیہ۔

واللہ اعلم بالصواب

محمد عثمان غفرلہ ولوالدیہ

نور محمد اسلامک ریسرچ سینٹر

۲/۴/۱۴۴۱ھ

2019/11/31

اپنا تبصرہ بھیجیں