چھت کی ٹنکی پاک کرنے کا طریقہ

سوال:چھت کی ٹنکی میں نجاست گر جائے تو اس کو کیسے پاک کیا جائے؟

جواب:چھت کی ٹنکی میں اگر نجاست گر جائے اور وہ دہ در دہ یعنی دس بائی دس سے کم ہے تو ٹنکی نا پاک ہو جائے گی۔ نجاست نکالنے کے بعد اس کے پاک کرنے کے چند طریقے ہیں:

1.ٹنکی میں موٹر چلا کر اوپر کا ڈھکن کھول دیا جائے،جب ٹنکی بھر کر بہنے لگے اور نجاست کے اثرات(رنگ،بو،ذائقہ) ختم ہو جائیں تو ٹنکی پاک ہو جائے گی.

2.موٹر کے ذریعے اوپر پانی چڑھایا جائے اور نیچے کے غسل خانوں کے نل کھول دیے جائیں،یہ عمل اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک کہ نجاست کے اثرات ختم نہ ہو جائیں۔اس طرح بھی ٹنکی پاک ہو جائے گی۔

3.موٹر چلا کر اتنا پانی بھرا جائے کہ اوپر کے پائپ سے پانی بہنے لگے،اس طرح سے بھی پانی جاری ہوکر ٹنکی پاک ہو جائے گی۔

========================

حوالہ جات:

وفى (الخزانة)اناءَان ماءٌ احدُهما طاهرٌ والآخر نجس فصبًّا من مكان عالٍ فاختلطا فى الهواء ثم نزلا طهُر كله ولو اجري ماء الاناءين في الارض صار بمنزلة ماء جار

(حاشيه ابن عابدين: ٣٧١/١)

(2)حوضٌ صغيرٌ تنجّس ماءُه فدخل الماءُ الطاهر فيه من جانبٍ وسال ماء الحوض من جانب آخر كان الفقيه ابو جعفر رحمه الله يقول:كما سال ماءالحوض من الجانب الآخر يحكم بطهارة الحوض وهو اختيار الصدر الشهيد رحمه الله كذا فى المحيط وفى النوازل وبه ناخذ كذا فى التتارخانيه

(فتاوي هنديه: ج١/ص٢٠)

واللّٰه سبحانه وتعالى اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں