دہ دردہ کسے کہتے ہیں؟

سوال: دہ دردہ کسے کہتے ہیں؟

جواب: دہ دردہ یعنی دس بائی دس وہ حوض یا تالاب ہے جس کی لمبائی اور چوڑائی چاروں اطراف سے دس دس ہاتھ ہو۔

اگر حوض چوکور ہے تو یہ مقدار مربع فٹ کے اعتبار سے 225 اسکوائر فٹ ہو گی۔

اگر حوض گول ہے یہ مقدار شرعی گز کے حساب سے چھتیس گز ہوگی اور شرعی گز 18انچ کے برابر ہوتا ہے۔

کفایہ المفتی ج2ص296 پر ہے:

” دہ دردہ یعنی دس بائی دس وہ حوض یا تالاب ہے جس کی لمبائی اور چوڑائی چاروں اطراف سے دس دس ہاتھ ہو۔اگر حوض چوکور ہے تو یہ مقدار مربع فٹ کے اعتبار سے 225 اسکوئر فٹ ہو گی۔

اگر حوض گول ہے یہ مقدار شرعی گز کے حساب سے تو چھتیس گز ہوگی اور شرعی گز 18انچ کے برابر ہوتا ہے۔”

—————————

حوالہ جات:

1… وفي الدر المختار: في المربع بأربعين،وفي المدوّر بستة وثلاثين،وفي المثلث من كل جانب خمسة عشر وربعا وخمسا.

2: ولا بماء راكدوقع فيه النجس إلا إذا كان عشرة أذرع في عشرة أذرع .( شرح الوقايه :ج 1ص80)

3:دہ دردہ حوض کی تعریف یہ ہےکہ اس کا کل رقبہ یعنی طول وعرض کا حاصل ضرب سو ذراع=225 فٹ=20.09 میٹر ہو۔گول حوض کا قطر16.93گزمیٹر ہو تو یہ حوض دہ دردہ شمار ہو گا،گہرائی کا اعتبار نہیں۔

(تسہیل بہشتی زیور:ص182)

4:مولانا ثمیر الدین قاسمی فرماتے ہیں :

“جو دس ہاتھ لمبا اور دس ہاتھ چوڑا ہو تو وہ بڑا شمار ہو گا،اگر دس کو دس میں ضرب دیں تو سو مربع ہاتھ ہو گا،ایک ہاتھ ڈیڑھ فٹ کا یعنی اٹھارہ انچ کا ہوتا ہے،اس اعتبار سے دس ہاتھ لمبا:پندرہ فٹ لمبا اور پندرہ فٹ چوڑا ہوا،پندرہ کو پندرہ میں ضرب دیں تو225 مربع فٹ بڑا تالاب ہوا۔واضح رہے کہ یہ مقدار چوکور حوض کی ہےالبتہ اگر گول ہو تواس کی مقدار چھتیس گز جو 16.92فٹ کے مساوی ہو گی۔ “(اثمار الھدایہ:ج 1ص126)

والله اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں