دیور نندوئی سے پردے کا حکم

فتویٰ نمبر:4061

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم

۱۔مجھے یہ پوچھنا ہےشرعی پردے میں کیا عورت اپنے بہنوئی،دیور ،نندوئی سے بات چیت کر سکتی ہے۔

۲۔اور اس طرح اُن کے بچوں کی شادیوں میں شرکت کر سکتی ہے، جب کے شادی میں پردے کا انتظام نہ ہو۔

٣.اور ان تمام رشتہ داریوں کو کیسے نبھانا چاہیے جب کہ شوہر ہر جگہ لے جانا چاہتا ہو لکن پردے میں۔

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعليكم السلام ورحمۃ اللہ! 

دیور ، نندوئی ، بہنوئی اور جیٹھ بھی نامحرم ہیں ، اُن سے بھی اَصلاً پردہ کا حکم ہے ؛ البتہ اگر اُن کی گھر میں کثرت سے آمد ورفت ہو ، اور مکمل پردہ کرنا دشوار ہو ، تو کم اَز کم اتنا اہتمام ضرور کیا جائے کہ چہرہ اور ہتھیلیوں کے علاوہ اُن کے سامنے کوئی حصۂ بدن ظاہر نہ ہو ۔ اِسی طرح اُن کے ساتھ تنہائی اور بے محابا گفتگو سے بھی احتیاط کی جائے” ۔ ( اِصلاح الرسوم 56,55، مستفاد : فتاویٰ محمودیہ 19 ؍ 176ڈابھیل ) 

“وتمنع المرأۃ الشابۃ من کشف الوجہ بین الرجال لا لأنہ عورۃ ؛ بل لخوف الفتنۃ ۔ والمعنی تمنع من الکشف بخوف أن یری الرجال وجہہا فتقع الفتنۃ ؛ لأنہ مع الکشف قد یقع النظر إلیہا بشہوۃ ۔”

( الدر المختار مع الشامي ، کتاب الصلاۃ / باب شروط الصلاۃ ، مطلب : في ستر العورۃ 2؍79زکریا ) 

“والحکم بالفرق بین الأجنبي وذي الرحم إذا کان النظر لا عن شہوۃٍ ، فأما بالشہوۃ فلا یحل لأحدٍ النظرُ “۔ ( بزازیۃ علیٰ ہامش الفتاویٰ الہندیۃ 6 ؍ 373 قدیم زکریا )

(کتاب المسائل جلد ۵)

۲-شادیوں میں آپ شرعی پردے کی حالت میں شرکت کر سکتی ہیں۔لیکن جن شادیوں میں منکرات ہوں۔وہاں نہیں جانا چاہیے۔

(مستفاد: محمودیہ قدیم7/135جدید ڈابھیل 11/247)۔ ایسی شادیاں جہاں گانے بجانے اور ویڈیو بن رہی ہو وہاں جانا بھی منع ہے لیکن اگر مجبوراً جانا پڑے تو دل میں یہ خیال رکھے کہ جتنا ہوسکے گا میں ان کو برے کاموں سے روکوں گی۔٣)رشتہ داروں سے تعلق نہیں توڑ سکتے ہیں-اُن سے اچھا سلوک کرنا چاہیے۔ صلہ رحمی الله تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ فعل ہے. 

-”قال رسول الله صلی الله علیہ وسلم :”لایدخل الجنة قاطع. “متفق علیه. (مشکوٰة:419)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:18 رجب 1440ھ

عیسوی تاریخ:25 مارچ 2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں