دوران غسل وضو کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

فتویٰ نمبر:782

سوال:غسل کے دروان جو وضو کرتے ہیں اس میں بسم اللہ پڑھنی چاہیے یا نہیں دلیل سے جواب درکار ہے؟

جواب:غسل سے پہلے وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا تب مسنون ہے جب ستر کھلا نہ ہو اگر ستر کھلا ہو تو نہ پڑھے کیونکہ ستر کھلا ہونے کی حالت میں ذکر کرنا منع ہے  البتہ اگر لنگی وغیرہ باندھ رکھی ہو تو بسم اللہ پڑھنے میں حرج نہیں ہے اور اس کی دلیل وہی احادیث ہیں جن میں آتا ہے لا وضو لمن لم یسم یعنی اس شخص کا وضو کامل نہیں جس نے بسم اللہ نہ پڑھی۔

واللہ اعلم
 
 
 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں