دوران نماز ستر کھل جانا 

فتویٰ نمبر:4055

سوال: نماز میں کبھی شلوار اونچی ہوجاتی ہے ٹخنہ نظرآنے لگتا ہے کیا اس طرح نماز ہو جاتی ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

عورت کا ستر چہرہ ،دونوں ہتھیلیاں،اور دونوں پیر کےعلاوہ سارا بدن ہے لہذا اگر نماز پڑھتے ہوئے جتنے بدن کا ڈھانکنا واجب ہے اس میں سے چوتھائی عضو کھل گیا اور اتنی دیر کھلا رہا جتنی دیر میں تین بار سبحان اللہ کہہ سکے تو نماز فاسد ( ٹوٹ) جاتی ہے پھر سے پڑھے اور اگر اتنی دیر نہیں لگی بلکہ کھلتے ہی ڈھک لیا تو نماز ہوگئی ۔

“وکشف ربع ساقیھا یمنع

وکذاالشعروالبطن والفخذ والعورة الغليظة لان قليل الانكشاف الكثیر ما یؤدی فیہ رکن والقلیل دونہ۔”

(بحر الرائق: ٢٧٢)

ویمنع حتی انعقادہا کشف ربع عضو قدر أداء رکن۔ (درمختار) والحاصل أنہ یمنع الصلاۃ في الابتداء ویرفعہا في البقاء الخ۔ (شامي۲؍۸۱ زکریا)

والکثیر یمنع لعدم الضرورۃ، واختلف في الحد الفاصل بین القلیل والکثیر، فقدر أبوحنیفۃ ومحمد الکثیر بالربع، ولہا أن الشرع أقام الربع مقام الکل في کثیر من المواضع، کما في حلق ربع الرأس في حق المحرم ومسح ربع الرأس، کذا ہٰہنا، إذا الموضع موضع الاحتیاط۔ (بدائع الصنائع ۱؍۳۰۷ زکریا)

ویفسدہا ظہور عورۃ من سبقہ الحدث في ظاہر الروایۃ، ولو اضطر إلیہ للطہارۃ، ککشف المرأۃ ذراعہا للوضوء۔ (مراقي الفلاح ۱۸۱، حاشیۃ الطحطاوي علی المراقي ۳۳۱)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:18رجب 1440ھ

عیسوی تاریخ:26مارچ 2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں