دلہن ہیوی ڈریس اور ہیوی میک اپ میں ہو تو کیا وہ تیمم کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہے؟

سوال: مجھے یہ پوچھنا کے اگر ایک لڑکی دلہن کے ہیوی ڈریس اور ہیوی میک اپ میں ہو تو کیا وہ تیمم کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہے یا اس کے لئے وضو ہی کرنا پڑتا ہے پلیز اس کا جواب دے دیجئے۔ جزاک اللہ

جواب: شریعت میں وضوء کے بجائے تیمم کی اجازت صرف مجبوری اور معذوری کی صورت میں دی گئی ہے جب وضوء کرنے میں کسی بیماری کے پیدا ہونے یا بڑھ جانے کا اندیشہ ہو یا پانی کے استعمال پر قدرت نہ ہو۔ صورت مسئولہ میں دلہن کے لیے میک اپ کو باقی رکھنا کوئی شرعی عذر نہیں، لہذا پہلے وُضو کرے پھر میک اپ کرے پھر جب بھی وُضو کی ضرورت ہو، وضو کرکے نماز پڑھنا فرض ہے۔

▪️(الدر المختار:ج۱ص۲۳۳باب التیمم)

من عجز استعمال الماء لبعدہ میلااو لمرض یشتد او یمتد بغلبۃ الظن۔۔۔تیمم لھذہ الاعذارکلھا۔

▪️قال الحصکفی:وأجمع أہل السیر أن الوضوء والغسل فرضا بمکة مع فرض الصلاة بتعلیم جبریل – علیہ السلام( در مختار) 

واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں