درود شریف اور سورہ قدر کی فضیلت کے حوالے سے ایک پوسٹ کی تحقیق

سوال:آج کل(ایک درود شریف اور سورہ قدر کے حوالے سے) یہ پوسٹ دیکھنے کو مل رہی ہیں اس بارے میں درست رہنمائی فرمادیجیے۔

الجواب باسم ملھم الصواب

بلاشبہ درود شریف ایک بابرکت عبادت ہے اور اس کا پڑھنا کارِ ثواب ہے ،لیکن جو پوسٹ آپ نے بھیجی ہے، اس حوالے کے ساتھ یہ درود شریف بہت تحقیق کے باوجود نہیں ملا۔

نیز سورۃ القدر کی بھی مذکورہ فضیلت بہت تلاش کے باوجود نہیں ملی۔

ممکن ہے کہ یہ بزرگوں کے مجربات میں سے ہو، لیکن اسے سنت سمجھ کر کرنا درست نہیں۔

فقط۔ واللہ اعلم بالصواب

۱۳ ربیع الاول ۱۴۴۳ھ

20 اکتوبر 2021

فقط۔ واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں