ایلاء کرنا

فتویٰ نمبر:928

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم!

مجھے یہ پوچھنا ہے کہ اگر شوہر بیو ی سے غصے میں آ کر یہ کہ دے کہ آج سے تو میر ے لیے حرا م بستر پر تو یہ بات کس زمرے میں آئے گی،اور اس بات کا کفارہ بھی بتا دیں، راہنمائی فر ما دیں پلیز کوئ بہت پر یشا ن ہے جزاک اللہ

والسلام

تنقیح:

کس نیت سے یہ جملہ کہا کہ تو میرے لیے حرام بستر پر طلاق کی نیت سے یا ظھار کی نیت سے؟

جواب تنقیح :َطلاق کی نیت سے نہیں کہے یہ الفاظ۔

الجواب حامداو مصلیا

یہ ایلاء ہے۔ جس کا حکم یہ ہے کہ چار ماہ تک تعلقات قائم نہ کیے تو طلاق بائن پڑجائے گی۔ اس سے پہلے تعلقات قائم کرلیے تو جائز ہے لیکن قسم توڑنے کا کفارہ دینا ہوگا۔ 

قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں/ فقیروں کو دووقت متوسط درجہ کا کھانا کھلایا جائے یا اتناغلہ دیاجائے یعنی ہر فقیر کو پونےدوکلو گندم دے دے دیں۔ یا پھر ان کو اتنے کپڑے پہنادیں جس سے ان کا پورا بدن ڈھک جائے۔

اگر یہ کرنے کی حیثیت نہ ہو تومسلسل تین دن کے روزے رکھنا ہوں گے۔ بیچ میں ناغہ کرنے سے کفارہ ادا نہیں ہوگا پھر سے روزہ رکھنا ہوگا۔

کفارے کی ادائی قسم توڑنے یعنی ازدواجی تعلقات بحال کرنےکے بعد کی جائے گی لہذا اگر قسم توڑنے سے پہلے کفارہ ادا کیا پھر بیوی کے قریب آیا تو کفارہ پھر سے ادا کرنا ہوگا ۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ فَإِنْ فَاءُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌo وَإِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَإِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌo

ترجمہ:اور ان لوگوں کے لیے جو اپنی بیویوں کے قریب نہ جانے کی قسم کھالیں چار ماہ کی مہلت ہے پس اگر وہ (اس مدت میں) رجوع کر لیں تو بے شک اﷲ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔ اور اگر انہوں نے طلاق کا پختہ ارادہ کر لیا ہو تو بے شک اﷲ خوب سننے والا جاننے والاہے۔

شرح الوقایہ میں ہے:

“و لم تجز الکفارة بلا حنث، التکفیر قبل الحنث لا یجوز عندنا حتی لو کفر قبل الحنث ثم حنث تجب الکفارہ “۔

(شرح وقایةص:٢٠٨،ج:٢)(فتاوی رحیمیہ ص:٤٢٢،ج:٦)

و اللہ سبحانہ اعلم

جاوید محمد سبطین غفر لہ

قمری تاریخ:2 محرم 1440

عیسوی تاریخ:12ستمبر 2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں