فرمینٹڈ رائس کھانے کا حکم

سوال:Famented Riceکا حکم کیا ہے ۔
ایشیا کے ممالک میں ابلے ہوئےچاولوں کو رات پانی میں بھگو کر صبح ان چاولوں کو کھایا جاتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا 12گھنٹے بھگونے سے کیا اس میں خمیر پیدا ہوجائےگا اور اس کا استعمال جائز ہوگا ؟

الجواب باسم ملہم الصواب
اگراس طرح چاول بھگونے سے ان میں نشہ پیدا نہیں ہوتا تو اس کا استعمال جائز ہوگا۔
——————
حوالہ جات :
کذا فی الطحطاوی والثالث نبیذ العسل والتین والبر والشعیرہ والذرہ یحل سواءطبخ اولا بلا لہووطرب۔
(الفتاوی شامیہ:جلد 4، صفحہ 295)
——————————————
واللہ اعلم بالصواب
14ستمبر2022
18 صفر1444

اپنا تبصرہ بھیجیں