فرض اورنفل نماز کےسجدےمیں قرآنی آیات پڑھنےکاحکم

اسلام علیکم ! فرض اور نفل نماز کے سجدے میں قرآنی آیات کا پڑھنا منع ہے ، دعا کی نیت سےازراه کرم بتا دیجئے ؟

الجواب باسم ملہم الصواب

جماعت کی نماز میں مقتدیوں کے حرج کے پیش نظر مناسب نہیں، مگر تنہا نماز پڑھنے والا سنن و نوافل حتی کہ فرض نماز کے سجدے میں بھی قرآنی دعائیں پڑھ سکتا ہے.

⚜️وکذا لا یأتي في رکوعہ وسجودہ بغیر التسبیح وماورد محمول علی النفل در مختار اھ وفي شرحہ الفتاوی رد المحتار وقال علي رضي اللہ تعالی عنہ أنہ إن ثبت في المکتوبة فلیکن في حالت الانفراد ھ ج۱ص۳۴۰۔ (في فصل إذا أراد الشروع من باب صفة الصلاة) مطبوعہ نعمانیہ دیوبند

اپنا تبصرہ بھیجیں